Muhammad Amir Shahzad

محمد عامر شہزاد

محمد عامر شہزاد کے مضمون

    بچوں کو گھر پر ریاضی سکھانے کے بہترین طریقے کون سےہیں؟

    ہم جانتے ہیں کہ بچوں کو ریاضی کے سوالات حل کروانا، ریاضی کے مسائل کو سمجھنا سکھانا اور زندگی میں استدلال سکھانا ، جو کہ ریاضی کا بنیادی مقصد ہے، والدین کے لیے ایک مشکل اور صبر آزما مرحلہ ہوتا ہے۔ لیکن ریاضی کو آپ تب تک بچے کے لیے مفید اور عملی نہیں بنا سکتے جب تک کہ ریاضی کے تصورات کو ، جو بچے کے لیے بہت اجنبی دکھائی دیتے ہیں، اس کی عملی زندگی سے نہ جوڑ دیں۔

    مزید پڑھیے

    دنیا میں توانائی کا بحران: تیل کی قیمتیں ابھی کتنی بلند ہوں گی؟

    پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اس وقت نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں صارفین کے لیے ایک بڑی پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ روس یوکرین جنگ اس وقت تیل کی قیمتیں بڑھنے کا سب سے بڑافیکٹر ہے۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک کا کہنا ہے کہ  ابھی یہ قیمتیں اور بڑھیں گی۔

    مزید پڑھیے

    شمسی توانائی پر تحقیق میں بڑی پیش رفت: کیا واقعی دنیا تیل کی اجارہ داری سے آزاد ہوپائے گی؟

    New Solar Panels

    محققین کا کہنا ہے کہ اگر قابل تجدید توانائی اور بالخصوس سولر توانائی پر تیزی سے کام ہوتا ہےتو دنیا بہت جلد تیل کی اجارہ داری اور اس سے جڑی سیاسی سازشوں سے نجات حاصل کرلے گی۔

    مزید پڑھیے

    آپ ایک حقیقی خوش گوار زندگی کیسے گزار سکتے ہیں؟

    full of energy

    اپنی قوت و توانائی کو محدود وسائل کے طور پر سوچیں ، جیسے اکاؤنٹ میں رقم۔ آپ دن کا آغاز ایک مخصوص رقم کے ساتھ کرتے ہیں ، جو کہ عمر ، نیند ، تناؤ کی سطح ، آپ کی جسمانی صحت اور طرز زندگی جیسے عوامل کی بنیاد پر ایک شخص سے دوسرے میں مختلف ہوتی ہے۔ آپ کے پورے دن میں ، متعدد ٹرانزیکشنز (سرگرمیاں) ہوتی ہیں جن میں آپ اپنی توانائی استعمال کرتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ میں توانائی جمع کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیے

    خواتین کے تعلیمی ادارے جلد کھولنے کا اعلان: طالبان مخالف پراپیگنڈہ دم توڑنے لگا

    Afghanistan girls schooling

    بڑی عمر کی لڑکیوں اور خواتین کے تعلیمی اداروں نے کچھ عرصہ کے لیے انٹرنیشنل میڈیا کو ایک ایسا موضوع فراہم کردیا تھا ، جس کے ذریعے وہ طالبان کی مزید کردار کشی کرر ہے تھے۔ میڈیا کا کہنا تھا کہ اس بات کے خدشات بڑھ رہے ہیں کہ طالبان اپنے گزشتہ 1990 کے سخت گیر دور کی طرف ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں ، اور جیسا اس وقت خواتین کو تعلیم اور نوکریوں سے برخاست کردیاگیا تھا اسی طرح اس بار بھی کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیے

    کیا آنےوالے دنوں میں انٹرنیٹ سروسز کا تعطل مزید بڑھے گا؟

    Internet Breakdown 2

    اب جو واضح ہے ، اگر یہ پہلے سے واضح نہیں تھا ، تو یہ ہے کہ اربوں لوگ ان خدمات پر مکمل انحصار کر چکے ہیں ۔ نہ صرف تفریح کے لیے بلکہ ضروری مواصلات اور تجارت کے لیے بھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وسیع پیمانے پر بندش زیادہ کثرت سے اور زیادہ خلل ڈالتی جا رہی ہے۔

    مزید پڑھیے

    میٹا ورس:کیا حقیقی اور ڈیجیٹل دنیا میں فرق ختم ہونے والا ہے؟

    metaverse 01

    فیس بک یورپی یونین کے ممالک میں میٹاورس Metaverse بنانے کے لیے 10 ہزار افراد کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔میٹاورس ایک آن لائن دنیا ہے جہاں لوگ ورچوئل ماحول میں کھیل سکتے ہیں ، کام کرسکتے ہیں اور بات چیت کرسکتے ہیں ، اکثر وی آر ہیڈسیٹ استعمال کرتے ہوئے۔

    مزید پڑھیے

    سنت کی آئینی حیثیت: ایک ایسی معرکۃ الآرا کتاب جس نے پاکستان میں ہمیشہ کے لیے سنت رسول کا مقام طے کردیا

    Sunnah as source of Islamic legislation

    ’’سنت کی آئینی حیثیت‘‘ محض ایک کتاب نہیں،بلکہ تاریخ ہے ایک طویل جدوجہد کی جس کا نتیجہ ایک طرف سنت رسول اور اسلامی ذخیرہ احادیث پر معترض طبقہ کی مستقل خاموشی کی صورت میں برآمد ہوا اور دوسری طرف پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام میں سنت کی تشریعی و قانونی حیثیت بعد کتاب اللہ ہمیشہ کے لیے دوسرے مستند و مامون ماخذ کی طے ہوگئی۔

    مزید پڑھیے

    زکوٰۃ پر مبنی نظام معیشت اسلامی ریاست کو کیسے مضبوط کرتا ہے؟

    zakat

    اسلام کی معاشرتی زندگی دوبنیا دوں پر قائم ہے ۔ایک روحانی، دوسری مادی ۔ اسلام کا روحانی نظا م نماز سے قائم ہوتا ہے ، جو مسجد میں باجما عت اداکی جائے اور مادی نظا م زکوٰۃ وعشر سے بروئے کار آتا ہے جو اسلامی حکومت کے بیت المال میں جمع ہوکر مستحقین میں تقسیم ہو تی ہے۔ جیسے نماز کا آغاز اسلام کے ساتھ ساتھ ہوا ، اور مدینہ میں آکر تکمیل کوپہنچا،ایسے ہی زکوٰۃ یعنی مطلق صدقات و خیرات کی ترغیب ابتدائے اسلام سے ہی ہوئی ۔

    مزید پڑھیے

    سنا ہے یہ قدسیوں سے میں نے، وہ شیر پھر ہوشیار ہوگا!

    Islamic Renaissance

    ایک تہائی دنیا کی آبادی ہم مسلمان ہیں۔ عظیم ذخائر ارضی، بحری، فضائی ہمارے پاس ہیں۔ موسموں کے حسین تموج ہمارے افق پہ ہیں۔ رحمتوں کی رم جھم ہمیں حاصل ہے مگر اس سب کے باوجود امت مسلمہ کا ایک بہت بڑا حصہ گمراہیوں کی نذر ہے، ایک دوسرے کو گمراہ قرار دینا اور ایک دوسرے کی جڑ کاٹنا ہمارا مشن ٹھہرا۔ دشمنیوں کے الاؤ کہاں نہیں جل رہے، پگڑیاں کہاں نہیں اچھالی جارہیں۔ لا يظلمه ولا يسلمه کا سبق ہم نے فراموش کیا اور وحدتوں کو پارہ پارہ کردیا۔ اتحاد کی جو ضرورت آج ہے وہ شاید پہلے نہ تھی۔

    مزید پڑھیے
صفحہ 5 سے 6