Muhammad Amir Shahzad

محمد عامر شہزاد

محمد عامر شہزاد کے مضمون

    کیا اومی کرون کا تیز ترین پھیلاؤ کورونا وبا کے خاتمے کا سفر ثابت ہوسکتا ہے؟

    او می کرون کے بارے میں جہاں یہ کہا جارہا ہے کہ یہ اب تک سب سے تیزی سے پھیلنے والا کرونا ویرینٹ ہے، وہیں بہت سے وائرولوجسٹ یعنی وائرس پر کام کرنے والے ماہرین اور ڈاکٹرز اس حوالے سے پرامید ہیں کہ اومی کرون سے ہونے والی اموات کی انتہائی کم شرح یہ ظاہر کررہی ہے کہ اب کورونا وبا اپنا اختتام کے طور پر ہے۔

    مزید پڑھیے

    فیس بک ہندوتوا کی خاموش حمایت کیسے کررہی ہے؟

    بھارت میں سوشل میڈیا کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی کردار کشی کرنے کے لیے بھرپور طورپر استعمال کیا جارہاہے جس پر اس سے پہلے بھی کئی انسانی حقوق کی تنظیموں نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ کئی تنظیموں نے براہ راست فیس بک کے مالک زکربرگ کو خطوط بھی ارسال کیے ہیں جن میں ان سے اپنی کمپنی کے اس غیر اخلاقی عمل میں حصہ بننے سے روکنے کی اپیل اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی پاس داری کا مطالبہ کیا ہے، لیکن عملاً فیس بک کی طرف سے ان خطوط اور اس طرح کی اپیلوں کے جواب میں خاموشی ہی اختیار کی گئی ہے

    مزید پڑھیے

    آن لائن گیمبلنگ شکاریوں نے میرے شوہر کو مار ڈالا: ایک برطانوی عورت کی سچی کہانی

    یہ کہانی ہمیں بتاتی ہے کہ جدیددنیا میں کس طرح آن لائن شکاری کمپنیاں معصوم لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتی چلی جاتی ہیں۔ کبھی فری بیٹنگ free betting کا لالچ دے کر انہیں دلدل میں گھسیٹتی ہیں اور کبھی آن لائن کوائن یا سکے دے کر انہیں ایسے سرابوں کا شکار بنادیتی ہیں جن کا انجام صرف موت ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیے

    کیا آبادی کا بحران دنیا کے سب سے بڑے ملک کو بھی لے ڈوبے گا؟

    ابتدائے آفرینش سے مرد و عورت کا باہمی تعلق انسانیت کی بقا اور افزائش کے لیے قیمتی سمجھا جاتا ہے اور دنیا کے ہربڑے مذہب اور ہر تمدن نے اسے اسی مقصد کے حصول کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ لیکن آج کے دور کے مادہ پرستانہ نظریات کی زد سے یہ شعبہ بھی محفوظ نہیں رہا۔ مغرب کے بہت سے ممالک میں شادیاں اگرچہ ہوتی ہیں لیکن اس تعلق میں جڑنے والے مرد و عورت اب افزائش نسل کرنے کو تیار نہیں ہیں۔نتیجہ نکل رہا ہے تیزی سے کم ہوتی ہوئی آبادی اور بوڑھوں کی اکثریت کی صورت میں۔

    مزید پڑھیے

    کورونا کیسے نئے ارب پتی پیدا کررہا ہے؟

    کورونا نے جہاں ایک طرف دنیا بھر میں لاکھوں انسانوں کو ہلاک کیا اور کروڑوں کوبے روزگار کرکے رکھ دیا وہیں اس وبا کی بدولت پہلے سے ارب پتی انسانوں کی دولت میں بے تحاشا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے اور نئے ارب پتیوں نے بھی جنم لیا ہے۔ صرف براعظم ایشیا میں اس وبا نے 20 نئے ارب پتی (ڈالرز کے لحاظ سے)پیدا کیے ہیں او رپہلے سے موجود ارب پتیوں کی دولت میں تین چوتھائی یعنی 75 فیصد اضافہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیے

    کیا ایک اچھی روٹین زندگی میں کامیابی کی ضمانت بن سکتی ہے؟

    کیا واقعی انسان کو زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے ایک سخت روٹین کے ساتھ ہی جینا ضروری ہے۔؟ کیا ایک ہلکی پھلکی روٹین یا کبھی روٹین کا نہ ہونا بھی کامیابی کا ذریعہ بن سکتاہے۔؟اور وہ لوگ کیسے اپنی روٹین طے کریں جنھیں ہر روز زندگی میں نئے نئے چیلنجز طے کرنے پڑتے ہیں۔ کبھی سفرمسلسل درپیش رہتا ہے اور کبھی کسی پراجیکٹ یا منصوبے پر مسلسل کئی کئی دن کام کرنا پڑتا ہے۔ ؟

    مزید پڑھیے

    نفرت کے بیوپاری: فرانس کے بعد اب پورے یورپ میں مسلم دشمنی کو کیسے بیچا جارہا ہے؟

    فرانس نے اگلے چھ مہینوں کے لیے یورپی یونین کی صدارت سنبھال لی ہے، اس صدارت کو صدر ایمانوئل میکرون یورپ کو دنیا میں زیادہ خود مختار بنانے کے اپنے ہدف کے لیے استعمال کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں۔ لیکن یورپی مسلمان ایک اور وجہ سے یورپی یونین کی سربراہی فرانس کو ملنے سے پریشان ہیں، انہیں خدشہ ہے کہ فرانس کی مسلم مخالف سیاسی مہم جوئی یورپی یونین کی پالیسی سازی میں خطرناک حد تک پھیل جائے گی۔

    مزید پڑھیے

    یوکرائن کے بعد قازقستان میں روسی مداخلت کے عزائم کیا ہیں؟

    روسی مداخلت کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ قازقستان کے صدر کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے مدد کی درخواست کی گئی ہے لیکن دراصل بین الاقوامی سیاسی تجزیہ نگار اسے ماسکو کی ایک مرتبہ پھر دنیا پر اپنا اثر ورسوخ قائم کرنے کی پالیسی کے تسلسل کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو حالیہ برسوں سے تیزی کے ساتھ دنیا کے سامنے آرہی ہے۔

    مزید پڑھیے

    2022 میں ایشیا کے لیے سب سے بڑا سیاسی خطرہ کیا ہوگا؟

    ماہرین کے نزدیک یہ دنیا میں ایک نئی سرد جنگ کا آغاز ہوگا۔ اس سرد جنگ کا اظہار کئی انداز سے 2022 یعنی مستقل قریب میں ہی ہونے جارہا ہےاورتجارت سے لے کر کھیلوں تک اس سرد جنگ کی دلچسپ مثالیں سامنے آنے والی ہیں ۔

    مزید پڑھیے

    کیا آپ خود کو ایک سلیقہ مند ماں کہلاسکتی ہیں؟

    سلیقہ مندی کسی بھی عورت کا وہ جوہر ہے جو اس کے گھر کو جنت بناتا ہے اور اسی جوہر یا خصوصیت کی غیر موجودگی گھر کو جہنم بنادیتی ہے۔ سلیقہ مندی کا تعلق مالی معاملات سے بھی ہے اور گھر کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی سے بھی۔ سلیقہ مند خاتون کے گھر میں داخل ہوتے ہی آپ کو اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ اس گھر میں ایک ترتیب ، نظم اور خوب صورتی موجود ہے، اشیاء بکھری نہیں پڑیں، بچوں کی چیزیں ایک خاص ترتیب سے مخصوص جگہوں پر رکھی نظر آتی ہیں۔

    مزید پڑھیے
صفحہ 4 سے 6