ایک سعادت مند بیٹے کے قلم سے والد کی محبت اور والد سے محبت کی ان مٹ داستان
مطالعے کا شوق زندگی کے آخری دن تک رہا۔ نوائے وقت اخبار روزانہ پڑھتے اور یہ معمول تادمِ مرگ جاری رہا۔ اخبار کے تمام سلاسل جیسے نورِ بصیرت، سرراہے، اداریہ کا عمیق مطالعہ کرتے۔ کالم نگاروں میں جناب عرفان صدیقی، جناب عطاء الحق قاسمی، محترمہ طیبہ ضیاء اور اجمل نیازی مرحوم والد صاحب کو بہت محبوب تھے۔ تاریخی کرداروں کے بارے میں چھپنے والے سلاسل بہت شوق سے پڑھتے۔ ٹیپو سلطان کے بارے میں خان آصف کا لکھا ہوا ناول ایک مرتبہ کسی جریدے میں قسط وار چھپا تو والد صاحب نے سارا پڑھا۔ ٹیپو سلطان کے بہت بڑے مداح تھ