چین افغانستان تعلقات: دور رس معاشی مواقع یا ہنگامی اور وقتی ضرورت
چین افغان تعلقات کے حوالے سے بین الاقوامی تجزیہ نگاروں میں عمومی رجحان یہی پایا جاتا ہے کہ چین معاشی مواقع کی تلاش میں افغانستان سے تعلقات استوار کررہاہے اور افغانستان کی زمینوں میں موجود بیش بہا معدنیات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ٹی آر ٹی سے وابستہ صحافی روپرٹ اسٹون کی رائے اس کے برعکس ہے ، ان کے خیال میں چین کے لیے مواقع سے زیادہ مشکلات افغانستان میں موجود ہیں اور وہ ان مشکلات کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ آپ اس رائے کو تصویر کا دوسرا رخ قرار دے سکتے ہیں ۔