عاطف عنایت

عاطف عنایت کے مضمون

    اعجاز یونس پٹیل نے مچایا تہلکہ : انوکھا اعزاز اپنے نام کر لیا

    اعجاز پٹیل

    نیو زی لینڈ کی بھارت کے خلاف حالیہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے اسپنر ، اعجاز پٹیل نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ وکٹس لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ وہ اس انعام کو دیگر دو بولرز کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ البتہ ایک شکست خوردہ میچ میں سب سے بہترین بولنگ کا انوکھا اعزاز بلا شرکتِ غیرے انہی کے نام ہے۔

    مزید پڑھیے

    پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فتح کا مکمل پوسٹ مارٹم

    ٹیسٹ میچ

     کسی موقع پر یہ نہیں لگا کہ ہماری ٹیم اس ٹیسٹ میچ میں بیک فُٹ پر ہے۔ ہمارے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز تھے جن کا ایک اسپیل میچ کا پانسہ پلٹ دیتا ہے اور یہی ہوا۔  حسن علی نے پہلی اننگ کے دوسرے دن اور شاہین شاہ آفریدی نے دوسری اننگ میں یہ کر کے دکھایا، اور اوپنرز نے دونوں اننگز میں شاندار کارکردگی دکھائی اور یوں ہم جیت گئے

    مزید پڑھیے

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیمی فائنل: صورت حال اور توقعات

    حسن علی ہرگز باؤلنگ لائن اپ کا کمزور پہلو نہیں۔ وہ تھوڑے دوسروں سے مہنگے ضرور رہے ہیں لیکن وہ وکٹ ٹیکر باؤلر ہیں اور اہم موقعوں پر وکٹ لے کر بھی دیتے ہیں اور ایسے باؤلر میچ ونر ہوتے ہیں۔ اُن کے ساتھ نوبال کا معاملہ ضرور چل رہا ہے جس کے لئے فکر مند ہونا بنتا ہے اِس پر تھوڑی سی تشویش بھی بنتی ہے لیکن یہ کہنا کہ حسن علی کو ڈراپ کر دیا جائے غیر ضروری مطالبہ ہے۔ بڑا کپتان اپنے وکٹ ٹیکر باؤلر سے یہی توقع رکھتا ہے کہ وہ اسے وقت پڑنے پر وکٹ لے کر دے جو حسن علی اپنی پرائم فارم میں نہ ہونے کے باوجود کر

    مزید پڑھیے

    چار اکتوبر کو کھیلے گئے دونوں میچوں کا احوال اور گروپ 1 کی صورتحال

    کرکٹ

    پاکستان بھی گروپ 1 پر نظریں جمائے بیٹھا ہے کیونکہ سیمی فائنل میں پاکستان نے گروپ 1 کی پوائنٹس ٹیبل پر موجود دوسرے نمبر والی ٹیم سے کھیلنا ہے جو کہ ممکنہ طور پر آسٹریلیا یا ساؤتھ افریقہ ہو سکتی ہیں۔

    مزید پڑھیے

    فارم میں آتی آسٹریلوی ٹیم اور گروپ ون کی واضح ہوتی صورت حال

    کرکٹ

    گروپ 1 کا ٹیبل تو کافی حد تک ہفتے کی رات کو صاف ہو جائے گا لیکن گروپ 2 میں دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کون سی ہوگی یہ ابھی طے ہونا باقی ہے ۔ اور یہ طے ہوگا اتوار کی رات 10 بجے انڈیا اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد ، جو کوارٹر فائنل کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

    مزید پڑھیے

    ورلڈ کپ 2021 ، دلچسپ مرحلے میں داخل ہو رہا ہے

    کرکٹ

    بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ ہی اس ہار کی اہم وجہ بنا۔ محموداللہ کا یہ فیصلہ سمجھ سے بالا تر تھا کیونکہ انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن جو کہ رنز کا تعاقب کرنے میں ماہر تھی، اُسے پہلے فیلڈنگ کروانا جیت تحفے میں دینے جیسا تھا۔

    مزید پڑھیے

     پاکستان نے بھاگنے والوں کو آج بھاگنے نہیں دیا

    کرکٹ

    شارجہ کا گراؤنڈ ہو تو بڑے بڑے بڑے چیتن  شرما ،      شرما جاتے ہیں،  ساؤتھی ڈگمگا جاتے ہیں کبھی جاوید زندہ و  جاوید ہو جاتا ہے اور کبھی حارث و آصف روح کو تسکین دیتے ہیں۔کل بھی شارجہ میں اللہ کا فضل ہوا تھا اور آج بھی شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں اللہ تعالیٰ کی ذات نے پاکستان کو تاریخی کامیابی عطا کی۔

    مزید پڑھیے

    بنگلہ دیش بقابلہ سری لنکا: دو ایشین ٹائیگرز کا ٹاکرہ

    ورلڈ کپ

    دونوں ٹیموں کی باؤلنگ دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ کانٹے کی ٹکر ہے اس ڈیپارٹمنٹ میں لیکن موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے سپن باؤلنگ میں سری لنکا کو ایج حاصل ہے اور فاسٹ باؤلنگ میں برابری کا مقابلہ ہے۔ اب آتے ہیں سو کروڑ کے سوال کی طرف کہ جیتے گا کون؟؟؟ میری ذاتی رائے میں اور موجودہ کارکردگی کو دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ سری لنکا یہ میچ جیت جائے گی ۔ لیکن شارجہ میں کھیلے جانے والا یہ میچ سپنرز کی جنگ ہوگا۔ جس ٹیم کی بیٹنگ لائن سمجھ داری سے کھیلے گی وہی ٹیم جیتے گی۔

    مزید پڑھیے

    کھیل تو ہو رہا ہے

    نیوزی لینڈ اور برطانیہ نا مساعد حالات اور سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر معاہدوں کو توڑ کر اپنا منہ کالا کروا گئے تو کیا ہوا، کھیل تو ہو رہا ہے، کرکٹ تو ہر حال میں چلتی ہی رہے گی ناں!!!

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2