مولانا مودودیؒ کی تحریریں: ایک چشمہ فیض
ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں ، کہ بہت سے لوگوں کو نورہدایت ملنے کا ذریعہ سید مودودی کی کتب بنی ہیں، بلکہ ایک نو مسلم تو یہاں تک کہہ گئے(ایک بزرگ عالم دوست سے حج کے موقع پر) کہ قیامت کے دن میں اللہ کے دربار میں یہی گواہی دوں گا کہ اس (دینیات) کتاب والے (سید مودودیؒ) کی مغفرت فرما، ان کی وجہ سے ہی مجھے اسلام کی روشنی ملی ہے۔