لفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کردیا گیا
سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کورکمانڈر کوئٹہ تعینات کردیا گیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق لفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کردیا گیا۔ ان کو لفٹننٹ جنرل سرفراز علی کی شہادت کے بعد اس عہدے پر فائز کیا گیا۔
مزید پڑھیے: لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں کورکمانڈر کوئٹہ سمیت چھے افسران شہید
سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی یکم اگست کو لسبیلہ بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے۔ ان کے ساتھ پاکستان کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل سمیت پانچ افراد بھی شہید ہوگئے۔
نئے کور کمانڈر کوئٹہ لفٹننٹ جنرل آصف غفور پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے سابق ڈائریکٹر جنرل رہے ہیں۔ وہ آئی ایس پی آر میں 15 دسمبر 2016 تا 31 جنوری 2020 تک بطور ڈی جی خدمات سرانجام دیں۔وہ آئی ایس پی آر میں فوج کے قابل اور حاضر دماغ ترجمان کے طور جانے جاتے تھے۔
اعلیٰ عسکری خدمات پر ان کو ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔ہلالِ امتیاز (Crescent of Excellence) پاکستان حکومت کی طرف سے اعلیٰ خدمات پر شہریوں کو دیا جانے والا دوسرا بڑا اعزاز (سویلین ایوارڈ) ہے اور پاکستان کی مسلح افواج کے ہائی رینک افسران کو اعزازی طور پر دیا جاتا ہے۔