ایشیا کپ 2022: سب سے زیادہ رنز، وکٹیں، چھکے اور ریکارڈ کس نے بنائے؟
ایشیا کپ 2022: سب سے زیادہ رنز، وکٹیں، چھکے اور ریکارڈ کس نے بنائے؟
متحدہ عرب امارات میں 27 اگست سے جاری کرکٹ کا میلہ آج سری لنکا کی جیت کے ساتھ ختم ہوگیا۔ فائنل میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا۔۔۔اس ٹورنامنٹ کے اعدادوشمار پر ایک نظر ڈالتے ہیں کہ سب سے زیادہ رنز، وکٹیں، چھکے چوکے، سنچریاں اور ریکارڈ کس نے بنائے۔۔۔؟
ایشیا کپ کا سب سے بہترین کھلاڑی کون رہا؟
سری لنکا کے ونیندو ہسا رنگا اس ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار پایا۔
Congratulations to the DP World 2022 🏆 player of the series, Wanindu Hasaranga 🇱🇰 on a monumental performance in the tournament, and playing a crucial role bringing the trophy home, with a solid all-round display with the bat and ball🏏#SLvPAK #GetReadyForEpic #AsiaCup2022 pic.twitter.com/odVcstH5fQ
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 11, 2022
سب سے زیادہ رنز کس کھلاڑی نے بنائے؟
ایشیا کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں پاکستانی بلے باز محمد رضوان سرفہرست رہے۔ انھوں نے 21 چوکوں اور 6 چھکوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ 281 رنز جوڑنے میں کامیاب ہوئے۔ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سب سے زیادہ بنانے میں دوسرے نمبر پر رہے۔ وہ کُل 276 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ افغانستان کے ابراہیم زردان نے 196 بناکر تیسرے نمبر پر رہے۔ سری لنکا کے آر راجہ پاکسا نے 191 اور پیتھم نسانکا 173 رنز بنا کر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔
And with that, we close the DP World #AsiaCup 2022, with Sri Lanka as CHAMPIONS! 🇱🇰🏆
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 11, 2022
What a tournament we've had! 🤩
Here are the overall performers who have impressed us with their incredible displays 👏#ACC #AsiaCup2022 #GetReadyForEpic pic.twitter.com/M5v6p5QGEw
سب سے زیادہ سنچریاں
ایشیا کپ 2022 میں واحد سنچری بھارتی کھکاڑی ویرات کوہلی نے بنائی۔ انھوں نے افغانستان کے خلاف کھیلتے ہوئے 122 رنز اسکور کیے۔ ویرات کوہلی نے تین برس بعد پہلی بار ٹی ٹوثمین سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔
سب سے زیادہ نصف سنچریاں
محمد رضوان نے ایشیا کپ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اسکور کیں۔ انھوں نے تین نصف سنچریاں بنائیں۔ محمد رضوان کے سب سے زیادہ اسکور 78 رہے۔
سب سے زیادہ چھکے کس نے لگائے؟
ایشیا کپ کے سب سے زیادہ اونچی گیند کھیل کر چھکے بنانے والوں میں افغانستان کے رحمان اللہ گرباز نے 12 چھکے لگا کر پہلے نمبر پر رہے۔ دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی نے 11 چھکے لگائے، تیسرےاور چوتھے نمبر پر کوسال مینڈس اور آر راجہ پاکسا رہے جنھوں نے نو، نو چھکے لگائے اور روہت شرما آٹھ چھکے لگا کر پانچویں نمبر پر رہے۔
سب سے زیادہ چوکے کس نے لگائے؟
ایشیا کپ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز پاکستانی بلے باز محمد رضوان کے نام رہا۔ کو حاصل ہوا۔انھوں نے اس ٹورنامنٹ میں 21 چوکے لگائے جبکہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 20 چوکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ سری لنکا کر راجہ پاکسا اور پیتھم نسانکا نے پندرہ پندرہ چوکے لگا کر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ افغانستان کے ابراہیم زردان نے چودہ چوکے لگا کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
سب سے زیادہ وکٹیں کس نے حاصل کیں؟
ایشیا کپ میں بہترین گیند بازی میں پاکستانی چھائے رہے۔ اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پانچ گیند بازوں (باؤلرز) میں تین کا تعلق پاکستان سے ہے۔
سب سے زیادہ وکٹیں بھارتی گیند باز بھونیشور کمار نے حاصل کیں۔ وہ گیارہ وکٹیں کے کر سرفہرست رہے۔ سری لنکا کے ونیندو ہسا رنگا 9 وکٹیں لے کے دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان کے گیند باز محمد نواز، شاداب خان اور حارث رؤف نے آٹھ آٹھ وکٹیں لے کر بالترتئب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔
سب سے زیادہ کیچ کس نے کیے؟
اگر یوں کہا جائے کہ ایشیا کپ کا فائنل کیچ کی وجہ سے جیتا گیا تو بے جا نہ ہوگا۔ سری لنکا نے پاکستان کے دس میں سات کھلاڑیوں کو کیچ آؤٹ کیا. پاکستان نے میچ میں شکست بھی کیچ کی وجہ سے ہوئی۔ شاداب خان اور آصف علی نے راجہ پاکسا کا کیچ ڈراپ کردیا جس کی وجہ سے سری لنکا ایک قابل فتح ہدف (170/6) دینے میں کامیاب ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ کیچز پاکستان کے افتخار احمد اور پیتھم نسانکا نے کیے۔ سری لنکا کے ہسا رنگا نے چار کیچ لیے اور بھارت کے آویش خان نے تین کیچ لیے۔
سب سے زیادہ رنز کس ٹیم نے جوڑے؟
ایشیا کپ 2022 کے چیمپیئن سری لنکا نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ کُل 936 رنز جوڑ کر مجموعی طور پر پہلے نمبر پر رہی۔ دوسرے نمبر پر پاکستانی ٹیم رہی جس نے 921 رنز بنائے۔ جبکہ بھارت نے 906 رنز، افغانستان 652 رنز، بنگلہ دیش 310 اور ہانگ کانگ نے 190 رنز جوڑے۔