اشک آئے غم شہ سے جو چشم تر میں

اشک آئے غم شہ سے جو چشم تر میں
دل جلنے لگا تڑپ تڑپ کر بر میں
مائلؔ یہ ماجرا نہ دیکھا نہ سنا
پانی سے لگی آگ خدا کے گھر میں