مضمون

چند تصویر بتاں چند حسینوں کے خطوط

بت نمبر ایکبڑا طنازبت ہے۔ کبھی اس کلب کی زینت رہتا ہے، کبھی اس کلب کی۔ اسے کلبوں کا بت کہا جائے تو شاید زیادہ مناسب و موزوں ہو۔ پورٹ وائن نہیں پیتا۔ وسکی پیتا ہے۔ ساڑھی نہیں پہنتا غرارہ پہنتا ہے۔ سنا ہے اس کے پاس ایک ہزار غرارے ہیں۔ اس بت کے سیکڑوں پجاری ہیں، زیادہ تربوڑھے جن میں ...

مزید پڑھیے

کرچیں اور کرچیاں

’’ہندوستان کے مشہور نڈر نیتا کے داخلے پر کشمیر میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔‘‘ ’’اور یہ طرفہ تماشہ ہے کہ یہ مشہور اور نڈر لیڈر خود کشمیری ہیں۔‘‘ ’’سعادت حسن منٹو بھی کشمیری ہے۔‘‘ ’’اور اس پر تین مقدمے فحاشی کے الزام میں چل چکے ہیں۔‘‘ ’’سیاست بھی فحاشی ...

مزید پڑھیے

دیہاتی بولیاں ۱

آیئے! آپ کو پنجاب کے دیہاتوں کی سیر کرائیں۔ یہ ہندوستان کے وہ دیہات ہیں جہاں رومان، تہذیب و تمدن کے بوجھ سے بالکل آزاد ہے۔ جہاں جذبات بچوں کی مانند کھیلتے ہیں۔ یہاں کا عشق ایسا سونا ہے جس میں مٹی ملی ہوئی ہے۔ تصنع اور بناوٹ سے پاک ان دیہاتوں میں بچوں، نوجوانوں اور بوڑھوں کے دل ...

مزید پڑھیے

جدید ادب کا تنہا آدمی

نئے معاشرے کے ویرانے میں یہ خط ایک رسالے ے مدیر کے دیے ہوئے عنوان پر مضمون لکھنے کی فرمائش کے جواب میں لکھا گیا تھا جو وہاں شائع نہ سکا۔ احتشام حسین محترمی۔ وقت کی کمی ہے اور آپ کا اصرار، اپنے خیالات مختصراً پیش کرتا ہوں۔ آپ نے جو عنوان دیا ہے اس کا تقریباً ہر اہم ٹکڑا (جدید ...

مزید پڑھیے

اردو ادب میں مہاتما گاندھی

ارسطو نے جہاں تاریخ اور شاعری کے فرق اور ان کی امتیازی خصوصیات کا تذکرہ کیا ہے وہاں سب سے زیادہ زور اس حقیقت پر دیا ہے کہ تاریخ مخصوص واقعات اور مخصوص لوگوں سے بحث کرتی ہے، اس کے برعکس شاعری مخصوص لوگوں کو نظر انداز کرکے عمومی حیثیت کا انتخاب کر لیتی ہے جس سے اس میں ہمہ گیری اور ...

مزید پڑھیے

ادب میں طنز کی جگہ

اگر یہ صحیح ہے کہ ادب زندگی کا ترجمان اور مصور ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا نقاد بھی ہے تو نقدونظر کے تمام آلے، ادب کے ذریعہ سے زندگی کی کشمکش کو سمجھنے سمجھانے اور اس کی ارتقا پذیری اور زوال آمادگی کا تجزیہ اور اظہار کرنے میں ادیب کے شعور کے مطابق کام میں لائے جا سکتے ہیں۔تنقید کے ...

مزید پڑھیے

ادب اور تہذیب

کبھی کبھی یہ سوال پوچھا بھی جاتا رہا ہے اور خود میرے ذہن کو بھی الجھاتا رہا ہے کہ کسی قوم کی تہذیبی زندگی سے اس کے ادب کا کیا تعلق ہوتا ہے۔ بادی النظر میں یہ سوال ایک جانی بوجھی چیز سے متعلق ہے اور ہر شخص کسی نہ کسی شکل میں یہ جانتا ہے کہ تہذیب ایک ملک کے فنون لطیفہ، ادب، فلسفیانہ ...

مزید پڑھیے

تنقید، نظریہ اور عمل

نقدِ ادب کے اصول کیا ہیں؟ تنقید سے کیا مراد ہے؟ ایسے سوالوں کا جواب دینے سے پہلے اس پرغور کرنے کی کوشش کرنا چاہیے کہ ادب کیا ہے؟ کیونکہ جیسے ہی ادب کے متعلق گفتگو شروع ہوگی، تنقید کے اصول خود بہ خود سامنے آتے جائیں گے۔ ادب اور تنقید کا تعلق اتنا گہرا اور ہمہ گیر ہے کہ انہیں ...

مزید پڑھیے

اقبال بہ حیثیت شاعر اور فلسفی

اگر فلسفہ کی ابتدا حیرت سے ہوتی ہے، تو اقبالؔ دنیائے فلسفہ کے ایک محقق سیاح تھے۔ اگر شاعری روح کی بلند پروازی کے لمحات میں گایا ہوا گیت ہے تو اقبال حسین اور نایاب، پر اثر اور پر جوش گیتوں کے شاعر تھے۔ ہندوستانی مسلمانوں کی فکری زندگی کے اس موقع پر اقبالؔ منظر عام پر نمودار ہوئے ...

مزید پڑھیے

زبان اور رسم خط

زبان کی قومی، بین الاقوامی اور تہذیبی اہمیت علمی حیثیت سے مسلم ہے۔ دیکھا جاتا ہے کہ دنیا کی چھوٹی سی چھوٹی اور غیر متمدن قوم کے پاس بھی زبان موجود ہے۔ زیادہ تر لوگ ایسے ہیں جنہیں یہ مسئلہ پریشان نہیں کرتا کہ انسان قوت گویائی سے کس طرح کام لیتا ہے۔ تمدنی زندگی کی کس منزل پر زبان ...

مزید پڑھیے
صفحہ 9 سے 77