ادراک حسن کا مسئلہ
مصوری کے کسی حسین شاہکارسے لطف اندوز ہونا ہو تولازم ہے کہ اسے ’’موزوں فاصلے‘‘ سے دیکھا جائے کیونکہ اگر فاصلہ زیادہ ہوا توتصویر کے خدوخال، اس کی کمپوزیشن، اس کے خطوط اور قوسوں کا حسن نگاہوں سے اوجھل رہے گا۔ دوسری طرف اگرفاصلہ کم رہ گیا توتصویر میں سلوٹیں، رنگوں کا غدر ...