مضمون

اردو رسم الخط کی اصلاح

سبط حسن صاحب کا یہ مضمون روزنامہ امروز نے دو قسطوں میں اپنی ۶ اور ۷ جون ۱۹۵۵ء کی اشاعتوں میں شائع کیا (مرتب) جناب ڈاکٹر مولوی عبد الحق صاحب کا ایک مضمون اردو کے رسم الخط کے بارے میں اخبار ’’امروز‘‘ مورخہ ۳۰ مئی میں نظر سے گزرا۔ اس مضمون میں محترم مولوی صاحب نے میاں افضل حسین ...

مزید پڑھیے

جدیدیت اور مابعد جدیدیت

پچھلے دنوں اردواکادمی دہلی کے زیراہتمام مابعدجدیدیت کے موضوع پر ایک سمینار منعقد ہوا۔ اس قومی سمینار میں بھارت کے کونے کونے سے اردو کے ناقدین، شعراء اور کہانی کاروں نے بھرپورحصہ لیا اور مابعدجدیدیت یعنی Post Modernism کے اوصاف کی نشاندہی کرنے کے علاوہ مابعدجدیدیت کے حوالے سے اردو ...

مزید پڑھیے

اردو غزل میں محبوب کا تصور

ہیئت اور موضوع سے قطع نظر، نظم اور غزل میں ایک فرق یہ بھی ہے کہ جہاں نظم میں محبوب کی شخصیت انفرادیت کی حامل ہے وہاں ‏غزل میں وہ بعض عمومی صفات سے ہم آہنگ ہوکر ایک مثالی صورت میں نمودار ہوتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں نظم گوشاعر کی محبوبہ ‏ایک ایسی گوشت پوست کی ہستی ہے جو شاعر کی ...

مزید پڑھیے

تخلیقی عمل اور اس کی ساخت

ہرتخلیق کار جب وہ تحقیقی عمل میں مبتلا ہوتا ہے تواپنی طبع اور مزاج کے مطابق بعض رسوم یا Rituals سے گزرتا ہے۔ مثلاً ایک نوبل انعام پانے والے مصنف کے بارے میں مشہور ہے کہ جب اسے کچھ کہنے کی طلب ہوتی تھی تو وہ اپنی ایک خاص ٹوپی پہن لیتا تھا جسے وہ سوچنے والی ٹوپی یا Thinking Capکہتا تھا۔ اسی ...

مزید پڑھیے

انشائیہ کیا ہے؟

انشائیہ کیا ہے۔ بادی النظر میں انشائیہ یا ایسّے کی حدود کومتعین کرنا ایک خاصا کٹھن کام ہے کیونکہ نہ صرف تاریخی اعتبار سے انشائیہ کے ‏مفہوم اور ہیئت میں کئی ایک انقلابی تبدیلیاں پیدا ہوئی ہیں بلکہ ہرانشائیہ کیا بلحاظ مواد اور کیا بہ لحاظ تکنیک ایک جداگانہ کیفیت کا حامل ہے۔ ...

مزید پڑھیے

حسرت موہانی کا کاروبار عشق

داغؔ اورحسرتؔ کے عشق کا فرق زیادہ تر محبوب کے سلسلے میں سامنے آتا ہے۔ داغؔ کا محبوب طوائف ہے لہٰذا محبت کی ساری داستان ہی تصنع آمیز ہے۔ یہ تصنع محبوب کے رویے ہی سے نہیں خودعاشق کے رویے سے بھی مترشح ہے کیونکہ طوائف کی طرح طوائف کے عاشق کی محبت بھی چھیڑچھاڑ، رندی اور فقرہ بازی ...

مزید پڑھیے

اردو کا تہذیبی پس منظر

اردوزبان کی ابتدا کے بارے میں آج تک جو نظریات پیش ہوئے ہیں ان میں مقبول ترین یہ ہے کہ اردو ترکی کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے ‏لشکر اور اردووہ زبان ہے جو مغلیہ دور میں لشکر کی زبان تھی۔ مراد یہ کہ چونکہ یہ لشکر برصغیر ہند و پاک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ‏سپاہیوں پر مشتمل تھا، اس ...

مزید پڑھیے

اردو افسانے کے تین دور

اردو افسانے کے ہر دور میں دیکھنے کے دوزاویے مسلم اور مقبول رہے ہیں۔ ان میں سے ایک زاویہ توارضی رجحان کا علم بردار ہے اوراس ‏کے تحت افسانہ نگار نے زندگی کے مظاہر کوبہت قریب سے دیکھا ہے۔ یوں کہ مظاہر کا کھردراپن سب سے پہلے اس کے شعور کی گرفت میں ‏آیا ہے۔ یہ انداز نظر گویا ...

مزید پڑھیے

حقیقت اور فکشن

حقیقت کیا ہے؟ اورفکشن کیا ہے؟ ان سوالات پرانسان ہمیشہ سے غور کرتا آیا ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ’’حقیقت‘‘ وہ ہے جس کا حواس خمسہ کے ذریعے ادراک ہوتا ہے، بعض دوسروں کا خیال ہے کہ ہمارے حواس خمسہ حقیقت کی جو تصویر پیش کرتے ہیں، وہ بالعموم غلط یا ناقص ہوتی ہے۔ نیز یہ کہ ’’اصل ...

مزید پڑھیے

اقبال: جدید اردو نظم کا پیش رو

آج سے تیس پینتیس برس پہلے جدیداردونظم ایک شجرممنوعہ کا درجہ رکھتی تھی اور ہمارے ثقہ بزرگ اور شاعری کے قدیم رنگ کے رسیا حضرات اس سے پوری طرح بدکتے تھے۔ چنانچہ وہ راشدؔ، میراجی، فیض اور ان سے متاثر ہونے والوں کی شاعری کو بے راہ روی، تھوڑا تھوڑا الحاد اور مجہول انفرادیت کی شاعری ...

مزید پڑھیے
صفحہ 11 سے 77