مضمون

تنقید اور عملی تنقید

نقدِ ادب کے اصول کیا ہیں؟ تنقید سے کیا مراد ہے؟ ایسے سوالوں کا جواب دینے سے پہلے اس پرغور کرنے کی کوشش کرنا چاہیے کہ ادب کیا ہے؟ کیونکہ جیسے ہی ادب کے متعلق گفتگو شروع ہوگی، تنقید کے اصول خود بہ خود سامنے آتے جائیں گے۔ ادب اور تنقید کا تعلق اتنا گہرا اور ہمہ گیر ہے کہ انہیں ...

مزید پڑھیے

داغ کا رام پور

انسان کی طرح شہروں کی بھی ایک شخصیت ہوتی ہے جس سے شہر امتیاز حاصل کرتا ہے اور لوگوں کے دلوں میں گھر بناتا ہے۔ دہلی کے ابتدائی دور کے شاعر مضمونؔ نے کہا تھا، دل لیا مضمونؔ کا دلّی نے چھین جا کہو کوئی محمد شاہ سوں اور حالیؔ نے اسی شہر کی محبت میں وطن کو بھلا دیا، حالیؔ بس اب یقین ...

مزید پڑھیے

غالب کا تفکر

اردو ادب کے مطالعہ کے سلسلہ میں چند بندھے ٹکے میکانکی اصولوں سے کام لینے کی وجہ سے اس وقت تک ہماری رسائی ادیبوں اور شاعروں کی روح تک نہیں ہو سکی ہے۔ وہ روح جو بدلتے ہوئے حالات میں بھی انھیں عظمت بخشتی ہے۔ غالبؔ کے مطالعہ کے سلسلہ میں اس ناکامی کا احساس بہت واضح ہو جاتا ہے۔اردو ...

مزید پڑھیے

مشاعرے کی افادیت

یہ سوال مدتوں سے پوچھا جا رہا ہے کہ مشاعروں کی کوئی اہمیت اور افادیت ہے یا نہیں؟ ایسے سوال کاجواب’’ہاں‘‘، ’’نہیں‘‘ میں نہیں دیا جا سکتا اور اگر دیا جائےگا تو ہمارے ذہن کی کسی طرف رہنمائی نہیں کرےگا۔ تجزیہ کرکے اس کی ابتدا، عروج یا زوال پر نظر ڈالنا، اس کے وجود میں آنے کے ...

مزید پڑھیے

اکبر کا ذہن

اکبرؔ کی شاعری ادب اور مقصد کے تعلق کی ایک نمایاں اور دلنشیں مثال ہے۔ ان کا مطالعہ خالص فنی نقطۂ نگاہ سے ایک انفرادی مطالعہ ہوگا کیونکہ ابتدائی غزلوں کے سوا اکبرؔ نے جو کچھ بھی لکھا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور جب تک فن اور تکنیک کے مطالعہ میں موازنہ اور مقابلہ کی صورت نہ پیدا ہو، ...

مزید پڑھیے

حالی کا سیاسی شعور

کسی شاعر اور ادیب کے شعور کی جستجو کئی حیثیتوں سے کی جا سکتی ہے کیونکہ شعور کی انفرادیت میں جماعتی ضرورتوں اور خواہشوں سے بہت سے پردے گرتے اور بہت سے اٹھتے ہیں۔ ماحول کی مادی بنیادوں سے لے کر خوابوں کی رنگارنگی تک نہ جانے کتنی منزلیں ہیں، اور ہرمنزل انسانی شعور پر اپنا عکس ...

مزید پڑھیے

فورٹ ولیم کالج

فورٹ ولیم کالج سرزمین پاک و ہند میں مغربی طرز کا پہلا تعلیمی ادارہ تھا جو لارڈ ویلزلی گورنرجنرل (۱۷۹۸۔ ۱۸۰۵ء) کے حکم سے ۱۸۰۰ء میں کلکتہ میں قائم ہوا۔ کالج قائم کرنے کا فیصلہ گورنرجنرل با اجلاس نے ۱۰ جولائی ۱۸۰۰/۱۷ صفر ۱۲۱۵ھ کو کیا تھا مگر اس شرط کے ساتھ کہ کالج کا یوم تاسیس ۲۴ ...

مزید پڑھیے

انٹرویو (۱)

(یہ انٹرویو مشاہیر ادب سے ادبی مسائل پر فکرانگیز مکالمات پر مشتمل مظہر جمیل صاحب کی کتاب ’’گفتگو‘‘ سے حاصل کیا گیا ہے۔ سبط حسن صاحب سے انٹرویو کرنے والے پینل میں’’گفتگو‘‘ کے مؤلف کے علاوہ مسلم شمیم اور شاہد نقوی صاحبان بھی شامل تھے۔)مظہر جمیل  سبط صاحب! آپ ابتدا ہی سے ...

مزید پڑھیے

ماضی کے مزار

اس زمین میں ماضی کے نہ جانے کتنے مزار پوشیدہ ہیں۔ قومیں جن کا ایک فرد بھی اب صفحہ ہستی پر موجود نہیں ہے۔ زبانیں جن کا کوئی بولنے والا اب زندہ نہیں ہے۔ عقائد جن کا ایک پیرو بھی اب کہیں نظر نہیں آتا۔ پررونق شہر، عظیم معابد اور عالیشان محل جن کے نشان بھی اب باقی نہیں لیکن ماضی کبھی ...

مزید پڑھیے

مسئلہ زبان اور قومی تقاضے

زیر نظرمضمون روزنامہ امروز کی یکم اور ۲ اکتوبر ۱۹۵۵کی اشاعتوں میں قسط وار شائع ہوا۔ (مرتب) پروفیسر میکس مولر نے ۱۸۸۹ء  میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے دانشوروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا، ’’کتنے شرم کی بات ہے کہ ہمارے تعلیم کے نظام میں ابتدائی تعلیم سمیت اب تک زبان کی سائنس کے لئے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 10 سے 77