عقلمند چور

دو چور کسی مکان میں جا گھسے۔ ان میں سے ایک ذرا عقل مند تھا۔ اندھیرے میں اس کی کسی چیز سے ٹکر ہوگئی۔ مالک مکان جاگ اٹھا اور پوچھا کون۔‘‘ عقل مند چور نے بلی کی آواز بنا کر کہا’’میاؤں‘‘ مالک سمجھا سچ مچ بلی ہوگی۔ اتفاق سے دوسرے صاحب بھی کسی چیز سے ٹکرا گئے۔ مالک مکان پھر زور سے چلایا’’کون، آپ بولے ’’میں دوسری بلی ہوں‘‘۔