اپنے ماتھے پر سجائے ہوئے صندل کا تلک

اپنے ماتھے پر سجائے ہوئے صندل کا تلک
آج آئی ہے تری یاد کی جوگن ایسے
آرتی میری اتارے گی مرے ہی گھر میں
اور پھر لوٹ کے جائے گی نہ شاید جیسے