اپنا شہر

یہ شہر اپنا
عجب شہر ہے کہ
راتوں میں
سڑک پہ چلئے تو
سرگوشیاں سی کرتا ہے
وہ لا کے زخم دکھاتا ہے
راز دل کی طرح
دریچے بند
گل چپ
نڈھال دیواریں
کواڑ مہر بہ لب
گھروں میں میتیں ٹھہری ہوئی ہیں برسوں سے
کرائے پر