انتڑیوں کا قل ھو اللہ پڑھنا
ایک مرتبہ حضرت اکبر الہ آبادی کے ایک دوست نے انہیں ایک ٹوپی دکھائی جس پر قل ہواللہ کڑھا ہوا تھا۔ آپ نے دیکھتے ہی فرمایا۔
’’بھئی بہت عمدہ ہے ۔ کسی دعوت میں کھانا ملنے میں دیر ہوجائے تو یہ ٹوپی پہن لیا کرو۔ سب سمجھ لیں گے انتڑیاں قل ہو اللہ پڑھ رہی ہیں ۔‘‘