انمول چاہت

گم صم سی
جب بھی اداس ہوتی ہوں
چپکے سے چلا آتا ہے وہ
دھیرے سے مسکراتا ہے
اور دل میں سما جاتا ہے وہ
اپنی رس بھری آواز میں
میٹھی میٹھی باتوں سے
دل کو بہلاتا ہے وہ
اور
دھیمے سے کہتا ہے کہ
کر لو میرا یقین
میں ہی تمہاری چاہت ہوں
پیار سے کر لو مجھے قبول
کیوں کہ
میں ہی تمہاری انمول چاہت ہوں