انڈے کا حلوہ

مرغی جب دے گی انڈا
اپنا دل ہوگا ٹھنڈا


چل کر بیٹھیں ڈربے پاس
شاید اب پوری ہو آس


مرغی کڑ کڑ کرتی ہے
انڈے کا دم بھرتی ہے


امی نے کل بولا تھا
مرغی جب دے گی انڈا


اصلی گھی منگوائیں گے
حلوہ خوب بنائیں گے


آ ہا انڈوں کا حلوہ
میوہ جس میں ہو ڈالا


مرغی جلدی انڈے دے
کھانے کو ہیں ہم بیٹھے


حلوہ اصلی گھی والا
انڈا ہو جس میں ڈالا