امن کا سورج

ہر روز میں یہ کرتا ہوں دعا
اے میرے خدا اے میرے خدا


نفرت کے اندھیرے مٹ جائیں
بس پریم اجالے مسکائیں


چھٹ جائیں غموں کے سب بادل
لہرائے جو خوشیوں کا آنچل


کچھ فکر نہ ہو کچھ جھوٹ نہ ہو
دنیا میں کہیں پر لوٹ نہ ہو


ہر شہر ہمارا گلشن ہو
ہنستا ہوا ہر اک آنگن ہو


ہر گھر میں بچے دھوم کریں
تصویر خوشی میں رنگ بھریں


ہر آنکھ میں ہو الفت کی چمک
ہر جسم میں ہو الفت کی مہک


دنیا میں کہیں پر جنگ نہ ہو
انساں پہ زمیں یہ تنگ نہ ہو


بس امن کا سورج مسکائے
ہر سمت اجالا پھیلائے