اماں صدر جاؤ گے ؟

رات کا وقت تھا ۔ مجاز کسی میخانے سے نکل کر یونیورسٹی روڈ پر ترنگ میں جھومتے ہوئے چلے جارہے تھے ۔ اسی اثناء میں ادھر سے ایک تانگہ گزرا۔
مجاز نے اسے آواز دی ۔ تانگہ رک گیا ۔
آپ اس کے قریب آئے اور لہرا کر بولے ۔
’’اماں صدر جاؤ گے ؟‘‘
’’ہاں جاؤں گا ۔‘‘
’’اچھا تو جاؤ۔‘‘ کہہ کر مجازلڑھکتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔