الف سے ی تک

الف جو آلو کھائے گا
وہ موٹا ہو جائے گا
ب بارش جب آتی ہے
کوئل شور مچاتی ہے
پ پالی میں نے بلی
چل دی چھوڑ کے وہ دلی
ت تتلی ہے زندہ پھول
جو نہ مانے نامعقول
ٹ ٹٹو پر چڑھ بھیا
ڈر مت آگے بڑھ بھیا
ث ثابت ہے یہ لٹو
چنو جا لے آ پٹو
ج میں جوتے کھاؤں گا
رو کر چپ ہو جاؤں گا
چ چنو ہے اک لڑکا
ننھا منا چھوٹا سا
ح وہ حا تو آیا ہے
ہینگ اور پٹو لایا ہے
خ خچر میں لاؤں گا
اپنے گھر میں نچاؤں گا
د نہ دال پکا امی
برفی مجھے کھلا امی
ڈ ڈروں میں بھالو سے
میں نہیں ڈرتا خالو سے
ر رونا مجھے آتا ہے
جب مرا بھیا گاتا ہے
س سروتا لا امی
مجھ کو پان کھلا امی
بس بھائی آگے مت جا
اتی بس نظم نہ ہوگا