الفاظ کی رگ رگ میں رچاتا ہوں لہو

الفاظ کی رگ رگ میں رچاتا ہوں لہو
تابندہ خیالوں کو پلاتا ہوں لہو
ہر شعر کی محراب میں مشعل کی طرح
میں اپنی جوانی کا جلاتا ہوں لہو