علامہ اقبال کی شاعری میں آزادی کی اہمیت
بانگ درا
1۔شوق آزادی کے دنیا میں نہ نکلے حوصلے
زندگی بھر قید زنجیر تعلق میں رہے
2۔اس چمن میں مرغ دل گائے،نہ آزادی کا گیت
آہ!یہ گلشن نہیں ایسے ترانے کے لیے
3۔صنوبر باغ میں آزاد بھی ہے ، پابہ گل بھی ہے
انہیں پابندیوں میں حاصل آزادی کو تُو کرلے
4۔ہے اسیری اعتبار افزا جو ہو فطرت بلند
قطرہ نیساں ہے زندان صدف سے ارجمند
مشک ازخر چیز کیا ہے؟اک لہو کی بوند ہے
مشک بن جاتی ہے ہو کہ نافہ آہو میں بند
بال جبریل
5۔ترے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا نہ وہ دنیا
یہاں مرنے کی پابندی ،وہاں جینے کی پابندی
6۔غلامی کیا ہے؟ذوق حسن و زیبائی سے محرومی
جسے زیبا کہیں آزاد بندے،ہے وہی زیبا
بھروسہ کر نہیں سکتے،غلاموں کی بصیرت پر
کہ دنیا میں فقط مردان حُرکی کی آنکھ ہے بینا