کیا آپ جانتے ہیں کہ روزانہ چار اخروٹ کھانے سے کیا ہوسکتاہے؟؟
اخروٹ Fatty Acids,،Omega-6 کا بہترین ماخذ ہےجو کہ دل کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔اخروٹ میں ایک مرکب Ellagic Acid پایا جاتا ہےجو قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتا اور کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔اخروٹ میں تقریباَUnsaturated 15% چکنائی موجود ہےجو کولیسٹرول کو گھٹانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کی صورت میں شریانوں کی سختی کو کم کرکے خون کی گردش کو ہموار کرتا ہے۔اخروٹ کےتیل کا ہفتے میں چار بار استعمال دل کی بیماریوں کا خطرہ 50% کم کردیتا ہے۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خون Fatty Acids, Omega -3 اور وٹامن E کی مقدار اگر کسی وجہ سے کم پڑ جائےتو یہ کولیسٹرول لیول میں بڑھوتری کا باعث ہوتا ہے۔اللہ کی قدرت سے اخروٹ میں یہ اجزاءموجود ہیں جوکہ ان کی کمی کو موثر طریقے سے پورا کر دیتے ہیں اور کولیسٹرول جو کہ اپنے لیول سے تجاوز کیا ہوا ہوتا ہےنارمل سطح پر آجاتا ہے۔اس کو Unsaturated چکنائی والی خوراک کے ساتھ استعمال کرنا چاہیےتاکہ دل کی بیماریوں سے بہتر طور پر بچا جا سکے۔
اخروٹ میں تانبا اور مینگانیز پائے جاتے ہیں جو کہ ایک بہت کارآمد Enzyme کی ضرورت ہے۔یہ Enzymes اُن Morbid Cells کو ختم کرتا ہےجوکہ کینسر پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔اخروٹ جلد کا خشک ہونا اور ایگزیماکے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہےکیونکہ اس میں زنک اور وٹامن B پائے جاتے ہیں۔ اخروٹ میں زنک Omega-3 اور Omega -6 کی موجودگی کی وجہ سے بالوں کو گرنے کی عادت کنٹرول ہوتی ہےاور گنجا پن ہونے کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔کیلشیم کی کمی سے متاثرہ بچے یا دو خواتین جو Menopause کے دور سے گزر رہی ہوں ان کے لیے اخروٹ کا استعمال مفید ہے۔اخروٹ اچھی نیند لاتا ہے کیونکہ اس میں Melatonin پایا جاتا ہےجوکہ ایک ہارمون ہے یہ اخروٹ میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے۔ 40 سال کی عمر کے بعد Melatonin میں کمی آجاتی ہےلہذا اخروٹ کا استعمال اس کمی کو پورا کرکے نیند لانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ دماغی خرابی اور ذہنی بگاڑ میں اخروٹ مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اخروٹ کا اصل وطن بحیرہ روم کے کنارے واقع علاقے اور وسطی ایشیاء ہے جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہےکہ اخروٹ گوناگوں انتہائی پُر اثر غذائی صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔دل کی بیماریوں کے خلاف یہ بہترین تحفظ فراہم کرتا ہے۔روزانہ تقریباَ چاراخروٹ کھانے سے بہت حد تک آپ دل کے کسی بھی عارضے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔اگر آپ شوگر کی زیادتی کا شکار نہیں ہیں تو اخروٹ کو شہد کے ساتھ ملاکر بھی کھا سکتے ہیں اس طرح سے اس کی غذائی اور معالجاتی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔
اخروٹ کے سلاد کے ساتھ ملاکر بھی کھایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ناشتے میں Cereal کے طور پر استعمال کیا جاتا ہےاور بعض لوگ اسے Soup میں شامل کرکے بھی اس کے مزے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔