اجنبی

مضمحل خال و خد
اجنبی سلوٹیں
اور آنکھوں میں کچھ
غیر مانوس سی الجھنیں
آج صبح شیو کرتے ہوئے
آئینے میں لگا
میں نہیں ہوں
کوئی اور ہے
کوئی ایسا
جسے میں نہیں جانتا