اے روپ کی لکشمی یہ جلووں کا راگ

اے روپ کی لکشمی یہ جلووں کا راگ
یہ جادوئے کام روپ یہ حسن کی آگ
خیر و برکت جہان میں تیرے دم سے
تیری کومل ہنسی محبت کا سہاگ