اے عیش و طرب تو نے جہاں راج کیا

اے عیش و طرب تو نے جہاں راج کیا
سلطاں کو گدا غنی کو محتاج کیا
ویراں کیا تو نے نینواؔ اور بابلؔ
بغداد کو 'قرطبہ' کو تاراج کیا