اگر لکھنا منع ہے تو قلم کا کارخانہ کیوں
اگر لکھنا منع ہے تو قلم کا کارخانہ کیوں
اگر پڑھنا منع ہے تو یہاں کاغذ بنانا کیوں
اسی دنیا میں بہتر اک نئی دنیا بسانے کو
یہاں تک آ گئے ہیں تو یہاں سے لوٹ جانا کیوں
وہاں لے کر ہی کیوں آیا جہاں پھسلن ہی پھسلن ہے
یہ جنتا ہی نہیں سمجھی تو راجہ ہے تو مانا کیوں
کئی برسوں سے اس پر ہی بحث جاری ہے سنسد میں
جو بھیجا ایک روپیہ تھا تو پہنچا ایک آنا کیوں
تمہیں گر آسماں کی سیر کرنی تھی تو کر لیتے
کہیں پر باڑھ سوکھے کا ہی ہر دم یوں بہانا کیوں
اگر جنگل کو پھر سے ایک دن جنگل بنانا تھا
یہاں آ کر شہر میں پھر بنایا آشیانا کیوں