افسر اور گھوڑا

مدت سے یہی دنیا کہتی چلی آئی ہے
بچتے رہو ہر لمحہ
افسر کی اگاڑی سے گھوڑے کی پچھاڑی سے
لیکن یہ نیا یگ ہے
اس دور میں بتلاؤ
کیسے کوئی بچ پائے
افسر کبھی گھوڑا ہے
گھوڑا کبھی افسر ہے