خواتین کے تعلیمی ادارے جلد کھولنے کا اعلان: طالبان مخالف پراپیگنڈہ دم توڑنے لگا
بڑی عمر کی لڑکیوں اور خواتین کے تعلیمی اداروں نے کچھ عرصہ کے لیے انٹرنیشنل میڈیا کو ایک ایسا موضوع فراہم کردیا تھا ، جس کے ذریعے وہ طالبان کی مزید کردار کشی کرر ہے تھے۔ میڈیا کا کہنا تھا کہ اس بات کے خدشات بڑھ رہے ہیں کہ طالبان اپنے گزشتہ 1990 کے سخت گیر دور کی طرف ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں ، اور جیسا اس وقت خواتین کو تعلیم اور نوکریوں سے برخاست کردیاگیا تھا اسی طرح اس بار بھی کیا جارہا ہے۔