الف یار- ہمارے بارے میں:

الف یار اردو خواں انٹرنیٹ صارفین تک تفریحی، دلچسپ اور غیر جانب دار انداز میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق معلومات، تازہ خبریں، فیچر، تجزیے اور ویڈیوز پہنچانے والی ایک خوب صورت ویب سائٹ ہے۔ علاوہ ازیں قرآن و حدیث، اسلامی معلومات اور اردوادب میں نظم و نثر کی مختلف اصناف سے بھی ویب سائٹ کو مزین کیا گیا ہے۔

االف یار ویب سائٹ کسی بھی لسانی و نسلی گروہ سے منسلک نہیں ہے اور نہ ہی کسی طرف جھکاؤ رکھتا ہے۔ نیز پاکستان کی قومی شناخت، ریاست پاکستان یا اس کے اداروں سے وفاداری اور بین الاقوامی تناظر میں امت مسلمہ کا اجتماعی موقف پیش کرنا ہماری پالیسی ہے۔اگرچہ کسی مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ادارے کی پالیسی سے مختلف ہوسکتا ہے اور ادارہ عموماً مختلف نقطہ نظر رکھنے والے مصنفین کو اپنے پلیٹ فارم پر جگہ دینا آزادی اظہار کے ایک جزو کے طور پر قبول کرتا ہے، لیکن ادارے کی پالیسی وہی ہے جو سطور بالا میں بیان کردی گئی ہے۔نیز ادارہ کسی بھی قسم کی منفی خبروں، قنوطیت اور الحاد و تشکیک پر مبنی افکار و نظریات اوربالعموم مادہ پرستی کی ترویج و تشہیر کی حمایت نہیں کرتا ۔

ادارہ الف یار اردو زبان کو اپنا ذریعہ اظہار بنانے والے ایسے تمام مصنفین اور قلم کاروں کے لیے دیدہ و دل فرش راہ کرتا ہے جو ہماری پالیسی اور ترجیحات سے متفق ہوں اور مثبت افکار و خیالات کے ذریعے ہمارے قارئین و ناظرین قلوب واذہان کو مخاطب کرنا چاہتے ہوں۔

منتظمِ اعلٰی:
مبشراسلم
چیف ایڈیٹر:
محمدعامرشہزاد
ایڈیٹرز:
محمد کامران خالد فرقان احمد
سب ایڈیٹرز:
سعید عباس سعید حمیراغفار محمد طاہر