ابھی نہ رات کے گیسو کھلے نہ دل مہکا

ابھی نہ رات کے گیسو کھلے نہ دل مہکا
کہو نسیم سحر سے ٹھہر ٹھہر کے چلے
ملے تو بچھڑے ہوئے میکدے کے در پہ ملے
نہ آج چاند ہی ڈوبے نہ آج رات ڈھلے