کفایت شعاری
جو چاہتے ہو کہ تم با وقار بن کے رہو
تو زندگی میں کفایت شعار بن کے رہو
دیا ہے رب نے تو بے شک تم اس کو خرچ کرو
مگر بقدر ضرورت ہو بے حساب نہ ہو
ہر ایک شے کو برتنے کا اک طریقہ ہے
اس طرح سے کفایت بھی اک سلیقہ ہے
وہ چاہے تیل ہو بجلی ہو یا کہ پانی ہو
نہ کوئی چیز ہو ضائع سمجھ کے صرف کرو
جو شاہ خرچ تھے دنیا میں وہ ذلیل ہوئے
جو جانتے تھے کفایت وہ خود کفیل ہوئے
برا نہ ماننا بچو مری نصیحت کا
تمہیں کو بوجھ اٹھانا ہے ملک و ملت کا