اب وہ سینہ ہے مزار آرزو اختر انصاری 07 ستمبر 2020 شیئر کریں اب وہ سینہ ہے مزار آرزو تھا جو اک دن شعلہ زار آرزو اب تک آنکھوں سے ٹپکتا ہے لہو بجھ گیا تھا دل میں خار آرزو رنگ و بو میں ڈوبے رہتے تھے حواس ہائے کیا شے تھی بہار آرزو