اب منانا اسے مشکل ہے کہ یہ آخری پل

اب منانا اسے مشکل ہے کہ یہ آخری پل
روٹھنے کے لیے تیار ہوا بیٹھا ہے
میرے باہر ترے آنے کی خوشی ہو کہ نہ ہو
میرے اندر کوئی سرشار ہوا بیٹھا ہے