آزادی

وہ دن تھا بڑا ہی تاریخی جب ہم کو ملی تھی آزادی
اس جنگ میں شامل تھے کتنے آزادؔ جواہرؔ اور گاندھی
پندرہ یہ اگست جو آ پہنچا مغرب سے نجات ہم نے پائی
ٹوٹیں زنجیر غلامی کی کتنی یہ مبارک ساعت تھی
اس دن کو منائیں خوشیوں سے اور سہ رنگے کو لہرائیں
ان ویروں کو ہم یاد کریں جن کی محنت بر آئی تھی
جنت سے ہے بڑھ کر آزادی ہر ساعت اپنی ساعت ہے
کشمیر سے کنیا کماری تک مسرور ہوئی ہے ہر وادی
اس کی خاطر جو وقت پڑے ہم اپنی جان لٹا دیں گے
ہے فخر ہمیں آزاد ہیں ہم ابرارؔ ہے نعمت آزادی