آزادی کا باجا

آؤ مل کر آج بجائیں آزادی کا باجا
بھارت دیس پہ راج ہے اپنا گیا فرنگی راجہ


پی پی پی پی ڈرا ڈرا ڈم
پی پی پی پی ڈرا ڈرا ڈم


ناچے مور خوشی سے من میں گائے پپیہا پی پی
آؤ مل کر آج بجائیں آزادی کی بنسی


پی پی پی پی ڈرا ڈرا ڈم
پی پی پی پی ڈرا ڈرا ڈم


آزادی کا جھنڈا لے کر ہنستے گاتے جائیں
امن کی نیلی وردی میں ہم بینڈ بجاتے جائیں


پی پی پی پی ڈرا ڈرا ڈم
پی پی پی پی ڈرا ڈرا ڈم