آزاد خیال لڑکی

وہ اک آزاد خیال لڑکی تھی
اسے چھپ کر
چار دیواروں میں
رومانس کرنا پسند نہیں تھا
اور میرے گھر کے باہر
عزت کے نام کی
اک تختی جڑی ہے