آوارگی اخلاق احمد آہن 07 ستمبر 2020 شیئر کریں خشک پتوں کی سیج پر سرد راتوں کے درمیاں تیری یادوں کی چھاؤں میں لرزاں لرزاں ترساں ترساں ماضی کا کوئی لمحہ حال کی دہلیز پر آہستہ آہستہ غلطاں غلطاں قدم رکھتا ہے تو یخ بستہ جنوں پا بجولاں رو بہ رو دوڑ جاتا ہے