آتش دل کو تیز تر دیکھا

آتش دل کو تیز تر دیکھا
آہ کا ہم نے بھی اثر دیکھا


نہ ملا ترک مدعا سے سکوں
چارہ گر ہم نے یہ بھی کر دیکھا


دوست دشمن سبھی تھے بالیں پر
ہائے تو نے نہ اک نظر دیکھا


چل بسا آخرش مریض غم
حاصل سعیٔ چارہ گر دیکھا