آتے جاتے دن

آتے جاتے دن کیا کہتے ہیں سن
علم کے چاند چراغ سے ساتھی
جیون کے اس باغ سے ساتھی
ساری کلیاں چن
آتے جاتے دن کیا کہتے ہیں سن
آدھا ہے ایمان صفائی
جس نے عادت یہ اپنائی
اس کا روشن نام ہے ساتھی
سب سے بھلا یہ کام ہے ساتھی
سب سے اچھا گن
اچھی آنکھیں اچھے خواب
ساز ہے دنیا دل مضراب
چاروں جانب پیار ہو ساتھی
ہر اک راہ بہار ہو ساتھی
دل میں ہو جو دھن
آتے جاتے دن کیا کہتے ہیں سن