آسودگیٔ ذات نہیں ہو سکتی

آسودگیٔ ذات نہیں ہو سکتی
سیرابئ جذبات نہیں ہو سکتی
جو اتنی تنک مایہ ہو دنیا اس میں
میری گزر اوقات نہیں ہو سکتی