آثار زوال

آبا کو زمین و ملک پر اطمینان
اولاد کو سستی یہ قناعت کا گمان
بچے آوارہ اور بے کار جوان
ہیں ایسے گھرانے کوئی دن کے مہمان