آرزو عبد الاحد ساز 07 ستمبر 2020 شیئر کریں میری ایک خواہش ہے کوئی ایک نقطہ ہو جو وجود کی ساری سرحدوں سے باہر ہو جس پہ جا کے میں اپنا ایک جائزہ لے لوں اپنے آپ سے ہٹ کر اپنے آپ کو دیکھوں میری ایک خواہش ہے!