آپ کی راہ میں کیا کیا نہ سہا تھا ہم نے

آپ کی راہ میں کیا کیا نہ سہا تھا ہم نے
آپ نے پھر بھی وفادار نہیں مانا تھا
اور جب ہنستے ہوئے کھیل گئے جان پہ ہم
کہہ دیا آپ نے منہ پھیر کے دیوانہ تھا