آپ کی ہستی کیا ہستی ہے

آپ کی ہستی کیا ہستی ہے
سرمستی ہی سرمستی ہے


جب ہم آپس میں ملتے ہیں
دنیا آوازیں کستی ہے


مہنگائی کے یگ میں سوچو
ماں کی ممتا کیوں سستی ہے


بستی بسانا کھیل ہے کیا
بستے بستے ہی بستی ہے


یادوں کے دفتر میں آصیؔ
گزرے لمحوں کی نستی ہے