آنکھوں میں وہ رس جو پتی پتی دھو جائے

آنکھوں میں وہ رس جو پتی پتی دھو جائے
زلفوں کے فسوں سے مار سنبل سو جائے
جس وقت تو سیر گلستاں کرتا ہو
ہر پھول کا رنگ اور گہرا ہو جائے