آم : جسے گدھا بھی نہیں کھاتا

ایک روز مرزا کے دوست حکیم رضی الدین خان صاحب جن کو آم پسند نہیں تھے ، میرزا صاحب کے مکان پر آئے۔ دونوں دوست برآمدے میں بیٹھ کر باتیں کرنے لگے ۔ اتفاق سے ایک کمہاراپنے گدھے لیے سامنے سےگزرا ۔ زمین پر آم کے چھلےا پڑے تھے ۔ گدھے نے ان کو سونگھا اور چھوڑ کر آگے بڑھ گیا ۔ حکیم صاحب نے جھٹ سے مرزا صاحب سے کہا۔’’دیکھئے !آم ایسی چیز ہے جسے گدھا بھی نہیں کھاتا۔‘‘ مرزا صاحب فوراً بولے۔’’ بیشک گدھا نہیں کھاتا۔‘‘