آخری لفظ فاطمہ حسن 07 ستمبر 2020 شیئر کریں پتھر جسم کے اندر ٹوٹے پانی روح میں آگ جگائے کیسی محبت کیسی نفرت ساری باتیں لفظ کی ریت سے بنے گھروندے ہیں لفظوں کے اس کھیل میں سب کچھ کھونے سے اچھا ہے پچھلے زخم ادھیڑو اور رستے خون سے اپنا نام لکھو